مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح




بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی دست و بازو، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تحریک پاکستان میں خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے برصغیر کی مسلمان خواتین کو ناصرف جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لئے بیدار کیا، بلکہ انہیں منظم بھی کیا اور آزادی کی تحریک کا ہر آول دستہ بنا دیا ۔ یہ مادر ملت کا ہی کارنامہ تھا کہ برصغیر کی گلی کوچوں میں خواتین تحریک آزادی کے لئے سرگرم ہوئیں ۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کھنڈالہ میں حاصل کی جبکہ 1919 میں انہوں نے یونیورسٹی آف کلکتہ سے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کی جسکے بعد انہوں نے ممبئی میں کلینک کھول کر پریکٹس شروع کر دی۔

قائد اعظم سے عمر میں 17 برس چھوٹی ہو نے کے باوجود انہوں نے نہ صرف گھر میں بلکہ سیاسی میدان میں بھی قائد اعظم کا بھر پور خیال رکھا ۔  

فاطمہ جناح 7 اگست کو کراچی منتقل ہوگئیں،  انہوں نے قیام پاکستان کے بعد نہ صرف بھائی کی جدوجہد کو آگے بڑہایا بلکہ ابتدائی دنوں میں ہجرت کرکے آنے والی خواتین کی بحالی اور آباد کاری کے لئے بھی نمایاں خدمات انجام دیں ، اس مقصد کے لئے انہوں نے وومن ریلیف کمیٹی اور پاکستان وومن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی ، انکی انہی خدامات پر محترمہ فاطمہ جناح کو مادر ملت اور خاتون پاکستان کے خطاب سے نوازا گیا۔

محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی کو 76 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں، وہ کراچی میں آسودہ خاک ہیں۔

Comments