امجد صابری قوال



فن قوالی میں دنیا بھر میں نام کمانے والے اور پاکستان کا نام روشن کرنے والے معروف قوال غلام فرید صابری کے بیٹے اور مقبول صابری کے بھتیے امجد صابری 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے، یوں فن قوالی انکی گھٹی میں شامل تھی۔

امجد صابری نے 9 برس کی عمر میں قوالی سیکھنا شروع کی اور صرف 12 سال کی عمر میں سن 1988 میں پہلی مرتبہ  اسٹیج پر پرفارم کیا ، انہوں نے والد اور چچا کے انتقال کے بعد انکی جانشینی کا حق ادا کیا، امجد صابری اپنے والد کی زندگی میں تو محافل سماع میں شرکت کرتے ہی تھے مگر انکے انتقال کے بعد وہ ایک نئے ولولے کے ساتھ میدان میں اترے اور پھر کامییا بیوں نے ہر ہر مرحلے پر ان کے قدم چومے ۔

نوجوان نسل میں مقبول امجد صابری قوال اپنے والد اور چچا کے انداز کو برقرار رکھتے ہوئے اہنی علیحدہ شناخت بنائی ، ۔
امجد صابری نے امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا ،بھات سمیت 15 سے ذائڈ ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب داد سمیٹی 

فن قوالی کا یہ درخشاں ستارہ 22 جون کو گھر کے قریب ہی  اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بناجب وہ کراچی کے علاقے ، لیاقت آباد میں اپنی رہائش گاہ سے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ نامعلوم افراد کی گولیاں مار کر محبتیں باٹنے والے شخص کو ابدی نیند سلا دیا ۔

Comments