پاک
فضائیہ کی تاریخ دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی ان گنت داستانوں سے بھری پڑی ہے، 1965
کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے محدود وسائل کے باوجود جرات و بہادری کی وہ
داستان رقم کی جسے یاد
کرکے آج بھی دشمن کے دل پر ہیبت طاری ہو جاتی ہے۔
انہیں
سنہری اور لازوال کارناموں میں سے ایک کارنامہ پاک فضائیہ ے شیر دل جوان اسکوارڈن لیڈر ایم ایم
عالم نے دشمن کے ساتھ ڈاگ فائیٹ کے دوران محض ایک منٹ کے کم ترین وقت میں بھارت کے
پانچ جنگی جہازوں کو مار گرا کر انجام دیا جو دنیا کی فضائی تاریخ میں آج بھی
ناقابل تسخیر ہے۔
پاک فضائیہ
کا یہ مرد مجاہد 6 جولائی 1935 کو غیر منقسم ہندوستان کے شہرکلکتہ میں پیدا ہوا ۔۔۔
انیس سو اکاون میں ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی اور انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں
جب پاک سر زمین پر دشمن ملک بھارت حملہ آور ہوا تو انہوں نے اسکے ناپاک
عزائم مٹی خاک میں ملادیئے،
ایم ایم عالم نے
بھارتی فضائیہ کے نو طیارے سرگودھا کے محاز پر گرائے جن میں سے پانچ طیاروں کو ایک
منٹ میں زمین بوس کرکے ناصرف ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کیا بلکہ ایک ایسی تاریخ
ناقابل تسخیر رقم کردی جس کی دھاک آج بھی دشمن کے دل میں بیٹھی ہو ئی ہے
ائر
کموڈور محمد محمود عالم کو انکی خدامات کے صلے میں ستارہ جرات سے
بھی نوازا گیا ۔ ایم ایم عالم اٹھارہ مارچ دو ہزار تیرہ کو
77 سال کی عمر میں کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
Comments
Post a Comment